ایمانداری
اگر ہر شخص یوں اپنا محاسبہ کرے گا اور اپنے آپ پر اور دوسروں پر بھی ایمانداری کا اصول لاگو کرنے کا عادی ہو جائے گا تو میں دیکھ رہا ہوں کہ پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن اور شاندار ہے۔ اگر سرکاری ملازمین اور عوام سب لوگ اس جذبے سے اپنا کام سرانجام دیں گے تو ان کے جذبے اور محنت کا نقش‘ گہرا نقش ان کی حکومت ان کی مملکت پر بہت جلد پڑ جائیگا اور پاکستان عنقریب ایک عظیم مملکت کی حیثیت سے فتح مند کے طور پر ابھر کر دنیا کی عظیم ترین اقوام کی صف میں شامل ہو جائیگا۔
(کوئٹہ میونسپلٹی کے استقبالیہ میں۔ 15 جون 1948 ئ)