کولمبیا: لینڈسلائیڈنگ سے17افرادہلاک
کولمبیا کے جنوب مغربی شہر "روساس"میں شدید بارشوں کےبعد لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں سترہ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں جبکہ تیرہ افراد ابھی لاپتہ ہیں۔حکام کے مطابق لینڈسلائیڈنگ سے آٹھ مکان بھی تباہ ہوگئے۔علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے۔خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں.