پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے2روزہ دورہ کراچی کے دوران تسلسل کے ساتھ'' پنجاب سپیڈ'' کاذکر ہوتا رہاـایم کیو ایم پاکستان ،پاکستان مسلم لیگ( ف) ،مسلم لیگ(ق) چھوڑ کر مسلم لیگ( ن) میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنمائوں ،بزنس مینوں سمیت دیگر شخصیات نے محمد شہبازشریف کے ترقیاتی ویژن اور غیر معمولی محنت کو سراہا اوران ملاقاتوں میں اس بات کا برملا اعتراف کیا گیا کہ محمد شہبازشریف نے پنجاب کے عوام کی جو بے لوث خدمت کی ہے وہ مثالی ہےـان ملاقاتوں کے دوران اس بات پر زور دیا گیاکہ لاہور سمیت پنجاب میں ہونے وا لی تیز رفتار ترقی محمد شہبازشریف کی انتھک محنت اور غیرمعمولی ویژن کی مرہون منت ہے ـان ملاقاتوں کے دوران کہاگیا کہ محمدشہبازشریف کی ''پنجاب سپیڈ'' کو ''پاکستان سپیڈ'' بننا چاہیے اور کراچی سمیت سندھ کے عوام کو بھی'' اس سپیڈ'' سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ـمزید کہاگیا کہ سندھ کو بھی ترقی اور خوشحالی کی ڈور میں آگے لے کر جانا ہے تو شہبازشریف جیسا وزیراعلی یہاں بھی ہونا چاہیےـ یہ امر قابل ذکر ہے کہ شہبازشریف کے دورہ کراچی کے دوران'' پنجاب سپیڈ'' کی مسلسل گونج سنائی دیتی رہی ـمحمد شہبازشریف نے کراچی میں آج بھی ا نتہائی مصروف دن گزار ا ـ
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024