،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گذشتہ ہفتے مسلسل مندی کا شکار رہنے کے بعد نئے کاروباری ہفتہ کے پہلے ہی دن کاروبار حصص میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور کے ایس ای100انڈیکس 45200پوائنٹس سے بڑھ کر 45300پوائنٹس کی سطح پر بند ہواجبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 35ار ب روپے کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ میں پیر کے روز کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ،مقامی انسٹی ٹیوشنز او بروکریج ہائوسز کی جانب سے خریداری کیساتھ مالیاتی اداروں کی سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 43300اور45400پوائنٹس کی دو بالائی حد عبور کرتا ہوا 45553پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا تھا تاہم کاروبار کے اختتام تک انڈیکس 45500پوائنٹس کی حد پر برقرار نہ رہ سکا ۔تجزیہ کاروں کے مطابق فوڈز ،گیس ،کیمیکل ،توانائی اور سیمنٹ سیکٹرز میں خریداری کی وجہ سے مارکیٹ مثبت زون میں ہی بند ہوئی ۔مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس میں 112.62پوائنٹس بڑھ کر 45371.96پوائنٹس ہو گیا۔ کے ایس ای 30انڈیکس 37.00 پوائنٹس کے اضافے سے22346.17 پوائنٹس اور کے ایس ای ل شیئرز انڈیکس32748.18پوائنٹس سے بڑھ کر 32874.17 پوائنٹس پر جا پہنچا ۔حصص مارکیٹ میں پیر کے روز مجموعی طور پر360 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے187 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 156 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 17 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مارکیٹ میںپیر کو 11 کروڑ 26 لاکھ15ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 14کروڑ40لاکھ 12ہزارشیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں35ارب2کروڑ83لاکھ82ہزار543رو پے بڑھ کر 93کھرب65ارب99کروڑ88لاکھ19ہزار5 73روپے ہو گیا ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024