آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر سری لنکن آرمی نے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر سری لنکن آرمی لیفٹننٹ جنرل سینایا ک نے جنرل ہیڈ کوآرٹر(جی ایچ کیو )راولپنڈی میں ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت فوجی ، علاقائی ،سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں تعاون پر بات چیت ہوئی ،سری لنکن کمانڈر نے دہشتگردی کیخلاف پاک آرمی کی قربانیوں اور خطے کے استحکام کیلئے کوششوں کو سراہا ،سری لنکن جنرل جی ایچ کیو میں یاد گار شہد اء پر گئے اور پھول چڑھائے،اس موقع پر سری لنکن جنرل کو گار ڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024