العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ سربراہ جے آئی ٹی واجد ضیا ء کی عدم پیشی کے باعث العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔پیر کو نیب کی جانب سے دائر العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ خواجہ حارث کی معاون وکیل عائشہ حامد عدالت میں پیش ہوئیں۔ معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ واجد ضیا ء پر جرح کے لیے میں موجود ہوں جس پر جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ واجد ضیا ء کہاں ہیں ؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ وہ آج غیر حاضر ہیں، عدالت میں پیش نہیں ہونگے۔نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ڈی جی نیب ظاہر شاہ عدالت میں موجود ہیں، ڈی جی نیب سے معاون وکیل بیان لیں جس پر معاون وکیل عائشہ حامد کا کہنا تھا کہ ڈی جی نیب کو دن 2 بجے طلب کیا تھا، خواجہ حارث بھی دن 2 بجے آئیں گے۔ معاون وکیل نے کہا کہ اگر واجد ضیا ء نہیں آئے تو صاف بتائیں، عدالت کا وقت ضائع نہ کریں، عدالت نے واجد ضیا کی عدم پیشی پر العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024