چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں کو باکسنگ رنگ میں عامر خان کے حوالے کروں گا، اقتدار میں آئے تو اداروں کی اصلاح کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے خدمات لیں گے، ایسی حکمرانی کاکیا فائدہ جس میں انسان اپنے ہی اداروں پراعتماد نہ کرسکے اور زکام بھی ہو تو جہاز پکڑ کر باہر بھاگنے میں عافیت سمجھی جائے۔لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایسی حکمرانی کا کیا فائدہ جس میں انسان اپنے ہی اداروں پر اعتماد نہ کرسکے اور اگر زکام بھی ہو تو طیارہ پکڑ کر باہر بھاگنے میں عافیت سمجھی جائے۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے اقتدار کی کرسی کے بغیر ہی عوامی خدمات کے ادارے بنائے اور قوم کو پہلا کینسر اسپتال فراہم کیا تاکہ غریب افراد اپنے ہی ملک میں بیرون ملک قائم اسپتالوں جیسی سہولیات سے استفادہ کریں، میرے والد کا انتقال بیرون ملک کسی اسپتال کے بجائے شوکت خانم میں ہوا، میں بھی متعدد بار علیل ہوا تو علاج شوکت خانم میں ہوا ،اس کی وجہ یہ ہے کہ اپنے ہاتھوں سے تعمیر کئے گئے ادارے پر مجھے اعتماد ہے، ایسی حکمرانی کاکیا فائدہ جس میں انسان اپنے ہی اداروں پراعتماد نہ کرسکے اور زکام بھی ہو تو جہاز پکڑ کر باہر بھاگنے میں عافیت سمجھی جائے۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے نمل یونیورسٹی قائم کی جس میں 92 فیصد طلبا مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں اورکالج نے تعلیمی میدان میں اپنا مقام بنایا اور زرعی معیشت کے موضوع پر دنیا کی بہترین جامعات سے الحاق کیا،چیف جسٹس پاکستان کی سمت بالکل درست ہے اور وہ عام آدمی کے مسائل سن رہے ہیں، ان کی خیبرپختونخوا آمد ہمارے لیے خوشی کا باعث ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پختونخوا میں افسر شاہی کی تقرریوں کی بنیاد اہلیت اور قابلیت ہے جبکہ اب کے پی حکومت کے حوالے سے بھی چیف جسٹس کے اچھے ریمارکس آئے، چیف جسٹس نے بھی صوبائی انتظامیہ کی تعریف کی۔عمران خان نے مزید کہا کہ اقتدار میں آئے تو اداروں کی اصلاح کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے خدمات لیں گے اور کرپٹ سیاستدانوں کو باکسنگ رنگ میں پاکستانی نژاد معروف برطانوی باکسر عامر خان کے حوالے کروں گا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024