وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سی پیک وقتی نہیں، نسلوں کا منصوبہ ہے،اقتصادی راہداری منصوبہ اب حقیقت بنتا جا رہا ہے ، 2015 تک سی پیک سے کوئی آگاہ نہیں تھا، اس سے پاکستان کو ترقی کی بنیا د ملی ہے ، سی پیک پاکستان کو ترقی کا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔کراچی میں سی پیک کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان کی ترقی کو بنیاد ملی۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے باعث تھرکول سے بجلی کی پیداوار کا خواب پورا ہوگا، اس کے ذریعے افغانستان اور مغربی چین کو بھی رسائی مل سکے گی۔وزیر اعظم نے کہاہے کہ افغانستان سمجھتا ہے سی پیک سے افغانستان کو بھی فائدہ پہنچے گا، یہ منصوبہ اب حقیقت بن رہا ہے جو پاکستان کو ترقی کا پلیٹ فارم فراہم کرتاہے۔شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا ہے کہ سی پیک کے تحت ٹرانس میشن لائنیں بچھائی جا رہی ہیں، 2پاور پراجیکٹ عملی شکل اختیارکررہے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سی پیک کے تحت تاجروں کو کاروبار بڑھانے میں بھی مدد ملے گی، سی پیک کے تحت پراجیکٹس معاشی اور ماحولیاتی تسلسل کے اصولوں پر بن رہے ہیں اور منصوبے کے تحت تاجروں کو کاروبار بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024