عالمی فوریکس مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہوا ،ٹوکیو ٹریڈ میں چھ بڑی کرنسیوں کی ڈالر میں شرح تبادلہ کا ڈی ایکس وائے انڈیکس 0.1 فیصد اضافہ کے ساتھ 90.401 پر آ گیا جو کہ 90.477 پر بند ہواتھا۔ایشیائی ٹریڈ میں دس سالہ مدت کے امریکی بانڈز کی شرح سود میں 2.979 فیصد اضافہ ہوا جو کہ جنوری 2014 کے بعد بہترین شرح بتائی جا رہی ہے،اس کے باعث امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ٹوکیو فوریکس میں ڈالر کا 107.89 جاپانی ین میں تبادلہ کیا گیا۔انڈونیشین روپیہ کی قدر مزید گراوٹ کے ساتھ 13,895 روپیہ فی ڈالر رہی۔ برطانوی پائونڈ کی شرح تبادلہ 0.5 فیصد کمی کے ساتھ1.4008 ڈالر جبکہ یورپ کی سنگل کرنسی یورو کی شرح تبادلہ 1.2272 ڈالر رہی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024