وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ ماضی میں 58ٹوبی کے ذریعے ترقی کا موقع ضائع کیا گیا، چینی صدرکے دورہ پاکستان سے سی پیک کو حقیقت کا روپ ملا، خطے میں اقتصادی راہداری سے پاکستان عالمی تجارت کامرکزبن جائیگا۔کراچی میں سی پیک کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ خطے میں اقتصادی راہداری سے پاکستان عالمی تجارت کامرکزبن جائیگا۔انہوں نے کہا کہ 2013 میں کراچی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کا مرکز بنا ہوا تھا، جسے ان جرائم سے اب نجات مل گئی ہے، شہر قائد معاشی سرگرمیوں کا مرکز اور سرمایہ کاری کے لیے بہترین جگہ ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ دنیا تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، وژن 2025 کیتحت 7 اہم شعبوں پرتوجہ مرکوزہے،معاہدے کے تحت پاکستان میں 29 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئی۔احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف اور چین کے صد رنے دونوں ملکوں کے نئے سفر کا آغاز کیا، مربوط علاقائی روابط کے ذریعے نئی منڈیوں تک رسائی ملتی ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024