وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں کراچی میں امن آیا،بھتاخوری اورٹارگٹ کلنگ کا برانڈ بن گیاتھا،لوگ کراچی کوچھوڑکردبئی اورلاہورجاتے تھے جو اب واپسآرہے ہیں،ڈاو ڈینٹل کالج کی افتتاحی تقریب سےوزیرداخلہ احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیسویں صدی سیاسی صدی ہے،اکیسویں صدی معیشت اورتعمیرکی صدی ہے،آج کی دنیا میں صحت کی تعلیم اہم ضرورت ہے،نوےکےعشرےمیں حکومتوں کوگھربھیجاگیااورمعیشت گرگئی،انہوں نے کہا کہ اب سوشل انفرا اسٹرکچر کوبہترکرنےکادورآگیاہے،ہم نےملک میں 22 سوکلومیٹرموٹروےکاجال بچھایا،احسن اقبال کا کہناتھا کہ نئےمالی سال میں ایچ ای سی کو48 ارب روپےکافنڈدیاگیا،ضلعی سطح پرکیمپس کاانعقادایچ ای سی کا سب سےبڑا کارنامہ ہے،بلوچستان کےمختلف علاقوں اورفاٹا میں کیمپس بنائےگئے۔قبل ازیںوفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے ڈاو¿ ڈینٹل کالج کی نئی عمارت کا افتتاح کیا،وزیر داخلہ و منصوبہ بندی احسن اقبال کی ڈاو¿ یونیورسٹی آمدپروائس چانسلر ڈاکٹر سعید قریشی نےاحسن اقبال کا استقبال کیا،اس موقع پروزیر داخلہ نے او پی ڈی سمیت مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024