فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں کرپشن، غیر قانونی بھرتیوں 'نثار مورائی سمیت 8 ملزمان پرفرد جرم عائد نہ ہو سکی
کراچی : کراچی کی احتساب عدالت میں نثار مورائی سمیت 8ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی .ریفرنس کی مزید سماعت 4مئی تک ملتوی کر دی گئی ۔پیر کو فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت کے دوران نثار مورائی سمیت 8 ملزمان کو کراچی کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ملزمان پر فرد جرم عائد نہ کی جاسکی ، نثارمورائی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میرے موکل کی طبیعت خراب ہے۔عدالت نے جیل حکام سے نثار مورائی کی میڈیکل رپوٹس طلب کرتے ہوئے ملزم کو جیل میں بی کلاس فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔عدالت نے ریفرنس میں شریک ملزم حاجی ولی کو دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیا، ملزم حاجی ولی کو سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت مل گئی۔ریفرنس کی مزید سماعت 4 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔