لاہور :ہائی کورٹ میں الیکشن ایکٹ 2017 چیلنج کر دیا گیا ۔درخواست تحریک انقلاب کے سربراہ غازی علم الدین غازی نے دائر کیجس میں وفاقی حکومت، وزارت قانون اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں الیکشن ایکٹ کی دفعات 201،202،209 اور 210 کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کے موجودہ نظام کے تحت صرف سرمایہ دار اور جاگیردار ہی انتخاب لڑ سکتا ہے، عدالت الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعات میں ترمیم کا حکم دے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024