ڈاکو اسلحہ کی نوک پرشہریوں سے نقدی ، موبائل فون اور دیگر اشیاء چھین کرفرار
راولپنڈی ، اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لوٹ لئے گئے تھانہ ائرپورٹ کو محمد رضاء نے بتایا کہ میں زیب حسن وغیرہ کے ہمراہ گھر کاسامان لے کر جارہے تھے کہ اچانک ایک شخص اندر داخل ہوا اور عمران کے سر پر پستول کا بٹ مار کر اسے زخمی کردیا اور گن پوائنٹ پر ہم سے نقدی ، موبائل فون اور دیگر اشیاء چھین کر لے گیاتھانہ پیر ودھائی کو محمد شہزاد نے بتایاکہ میں اپنی دکان میں بیٹھا تھا کہ اچانک دو مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر چھ ہزار روپے کی رقم لوٹ کر لے گئے تھانہ صادق آباد کوہارون رفاقت نے بتایاکہ تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے مجھے موٹر سائیکل پر جاتے گن پوائنٹ پر روکا مجھ سے دو ہزار روپے چھینے اور بعد میں مجھ سے موٹر سائیکل بھی چھین کر فرار ہوگئے تھانہ نیوٹائون کو شاکر حسین نے بتایا کہ گھر کے باہردو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے روک کرمجھ سے 900 روپے اور موبائل فون چھین لئے تھانہ کوہسار کو بلال جاوید نے بتایا کہ ایف سیون مرکز میں دو مسلح ڈاکو میرے دفتر میں داخل ہوئے اور آفس بوائے سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا مذاحمت پر ڈاکوئوں نے آفس بوائے کو پستول سے فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے تھانہ کھنہ کو زاہدہ پروین نے بتایا کہ جبہ میں دو موٹر سائیکل سوار مجھ سے طلائی زیورات چھین کر فرار ہوگئے تھانہ آئی نائن کو اشفاق علی نے بتایا کہ سیکٹر ایچ ایٹ میں شفاء ہسپتال کی پارکنگ سے میراپلائیڈ فا رموٹر سائیکل چوری ہوگیا۔