نیا ائرپورٹ کا دو تہائی علاقہ ضلع اٹک اور ایک تہائی راولپنڈی کی حدود میں واقع ہے،آرپی او
راولپنڈی (عزیز علوی) نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ کومکمل طور پر راولپنڈی کی حدود میں منتقل کرنے کیلئے ریجنل پولیس افسر راولپنڈی وصال فخر سلطان راجہ 23 اپریل کو ائرپورٹ کا دورہ کریں گے جس میں سی پی او راولپنڈی افضال کوثر ، ڈی پی او اٹک عبادت نثار بھی شریک ہوں گے آر پی او راولپنڈی ائرپورٹ انتظامیہ اور ضلعی افسران سے ملاقات میں پروپوزل بنائیں گے جس میں نئے اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ کوضلع راولپنڈی کی حدود میں مکمل منتقل کرنے اور اس کے امور کیلئے نیا تھانہ بنانے کی سفارشات حکومت کو بھجوائیں گے اس ضمن میں ریجنل پولیس افسر نے نوائے وقت کو بتایا کہ نیا ائرپورٹ کا اس وقت دو تہائی علاقہ ضلع اٹک اور ایک تہائی راولپنڈی کی حدود میں واقع ہے جب تک ائر پورٹ کا پورا ایریا راولپنڈی میں شامل نہیں ہوجاتا اس وقت تک دونوں اضلاع کی پولیس مکمل سیکیورٹی ڈیوٹی دیتی رہے گی انشاء اللہ کل ہی اس میٹنگ میں سفارشات مرتب کی جائیں گی جس میں ائرپورٹ کیلئے نیا تھانہ بنانے کی تجویز بھی شامل ہوگی ۔