قائداعظم ٹرافی گریڈ ٹو- ملتان کو جیت کیلئے 94رنز درکار
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) قائداعظم ٹرافی گریڈ 2 میں ملتان ریجن کو جیت کیلئے مزید 94 رنز درکار ہیں اور اس کی 9 وکٹیں باقی ہیں۔حیدر آباد ریجن نے ملتان ریجن کو 172 رنز کا ہدف دیدیا۔ ہدف کے تعاقب میں ملتان ریجن نے ایک وکٹ کے خسارے کے بعد 78 رنز بنالئے۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کھیلے گئے میچ کے دوسرے روز ملتان ریجن کی ٹیم حیدرآباد ریجن کے 117 رنز کے تعاقب میں 117 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ زین عباس 54 رنزبناکر ناقابل شکست رہے۔نعمان اکبر نے 6 شکار کئے۔ حیدرآباد ریجن کی ٹیم 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عامر یامین نے 5 وکٹیں حاصل کیں ملتان نے دوسرے روز کے اختتام تک ہدف کے تعاقب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 78رنز بنا لئے۔