یو سی 90 میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے گئے‘ ملک لیاقت حسین
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) چیئرمین یو سی 90 چک جلال دین ملک لیاقت حسین کو علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام پایہ تکمیل تک پہنچانے پر علاقہ معززین نے خراج تحسین پیش کیا۔علاقہ معززین چیئرمین زکواۃ کمیٹی ملک نزاکت‘ راجہ ذوالفقار‘ سید الفت شاہ‘ حاجی فضل حسین‘ حاجی اقبال‘ ظفر اقبال‘ طاہر حسیب‘ ملک شفیق‘ سردار نعیم‘ سید شفقت شاہ‘ ڈاکٹر حسین‘ امجد ستی و دیگر اہلیان یو سی 90 کے عوام نے زبردست ریکارڈ ترقیاتی کاموں پختہ گلیات‘ سیوریج‘ پانی و دیگر ترقیاتی کام مکمل ہونے پر علاقے کی پایہ تکمیل کام مکمل ہونے پر یوسی 90 کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین یو سی 90 ملک لیاقت حسین نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چودھری نثار علی خان کے بے حد مشکور ہیں کہ جنہوں نے یو سی 90 چک جلال دین کے لئے خصوصی فنڈ مہیا کئے تھے۔ آج یو سی چک جلال دین کا بچہ بچہ چودھری نثار علی خان کا بے حد شکر گزار ہے۔ ملک لیاقت حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چودھری نثار علی خان نے ہمیشہ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے عملی کام کئے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے ہمارا تن من دھن سب کچھ ان پر نچھاور کریں گے۔ آئندہ الیکشنوں میں وہ خواہ آزاد حیثیت سے یا پارٹی ٹکٹ سے الیکشن لڑیں ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے کیونکہ نثار علی خان کی اولین ترجیح صرف اور صرف پاکستان ہے وہ تمام وعدے پورے کر رہے ہیں۔