سرفراز کی قیادت میں پاکستانی ٹیم آئر لینڈ اور انگلینڈ کے مشکل دورے پر روانہ
لاہور(سپورٹس ڈیسک )ینگ پاکستانی بریگیڈ مضبوط انگلش قلعہ فتح کرنے کیلیے تیار ہے، اسکواڈ اتوار اور پیر کی درمیانی شب روانہ ہوگیا۔کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، سمیع اسلم، فخرزمان، امام الحق، اسد شفیق، حارث سہیل، بابر اعظم ، عثمان صلاح الدین،سعد علی، شاداب خان ،فہیم اشرف، محمدعامر، حسن علی اور راحت علی پر مشتمل ہے، کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف محمد عباس انگلینڈ میں ہی دیگر کرکٹرز کو جوائن کریں گے۔یادر ہے کہ آئرش ٹیم اپنی تاریخ کا پہلا ٹیسٹ11سے 15مئی تک ڈبلن میں مہمان پاکستان کیخلاف کھیلے گی، انگلینڈ سے 2ٹیسٹ پر مشتمل سیریز 24 مئی کو لارڈز میں شروع ہوگی، طویل فارمیٹ کے دوسرے میچ کا آغاز یکم جون سے لیڈز میں ہونا ہے۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ انگلش کنڈیشنز ہمیشہ مشکل ہوتی ہیں، 2016 کاگذشتہ ٹور جون میں شروع ہوا تھا،اس بار ہم نسبتاً پہلے جا رہے ہیں،انگلینڈ میں قبل ازوقت جانے اور ٹور میچ کھیل کر کنڈیشنز سے بہتر انداز میں ہم آہنگ ہونے کا موقع بھی ملے گا