سردار محمد یوسف کو گوجر قوم کا قائد اور ورلڈ گوجر سپریم کونسل کا چیئرمین منتخب کرلیاگیا
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کو متفقہ طور پر گوجر قوم کا قائد اور ورلڈ گوجر سپریم کونسل کا چیئرمین منتخب کرلیاگیا،اس امرکا فیصلہ گزشتہ روز اسلام آباد میں گوجر قوم کی تمام سماجی تنظیموں ' عمائدین اور بزرگوں کے آل پاکستان نمائندہ اجلاس میں کیاگیا۔ورلڈگوجرسپریم کونسل میں ہر تنظیم کے صدر اور سیکرٹری جنرل کے علاوہ تین دیگر عہدیدارشامل ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق حافظ سجاد قمر مولانا عبدا لمجید ہزاروی ' ملک محمد اعظم ' اور گوجر کلب انٹرنیشنل کی دعوت پر مقامی فورسٹار ہوٹل میں گزشتہ روز گرینڈ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں گوجر قوم کی فلاح وبہبود اور پاکستان کی ترقی واستحکام کے حوالے سیبرادری کے کردار پر غور وخوض کیا گیا۔اجلاس میں کٹھوعہ مقبوضہ کشمیر میں آٹھ سالہ معصوم بچی عاصفہ کی بے حرمتی اور قتل کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔اجلاس میں متفقہ طور پر مطالبہ کیا گیا کہ نقاش پاکستان چوہدری رحمت علی کے جسد خاکی کو پاکستان لانے کا بھی مطالبہ بھی کیا گیا ۔اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے حصول کے لیے گوجر برادری میں سے ہر طبقہ کے افراد نے بے شمار قربانیاں پیش کی ہیں آج بھی اس ملک کے نظریاتی سرحدات کے بات ھو یا جغرافیائی سرحدات کی بات ھو ہر شعبہ میں خدمات کے حوالے سے گوجرقوم آگے نظر آئے گی انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم قوم کو پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار کریں اور میں ایک خادم کی حیثیت سے برادری کی فلاحی، رفاہی، تعلیمی اور تربیتی تمام تنظیموں کے ساتھ ہوں میرے ذہن میں جو بھی خدمت ہوگی میں اسے سر انجام دوں گا ۔آزادکشمیر کے وزیر تعمیرات چوہدری محمد عزیز نے کہاکے کشمیر کی تحریک میں گوجر برادری کا اہم ترین کردار ہے۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس شہ رگ کو دشمن کے پنجہ استبداد اے نجات دلانا ہو گی۔انھوں نے جموں میں آٹھ سالہ بچی آصفہ کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی مذمت کی اور عالمی برادری سے اپیل کہ وہ بھارتی فوج کے مظالم ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔مولانا عبدالمجید ہزاروی نے اپنے خطاب میں کہا کہ گوجر برادری استحکام پاکستان کی علامت ہے۔چوہدری رحمت علی نے پاکستان کا نام رکھا تھا اور ہم اس کو مستحکم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔