اسلام آباد میںعطائی ڈاکٹروں کیخلاف مہم،13غیرقانونی کلینکس سیل
اسلام آباد (وقائع نگار) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے مختلف علاقوں میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف جاری مہم مزید کردی ہے اور اب تک عطائیت کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 13غیرقانونی کلینکس سیل کئے ہیں ۔ ڈرگ انسپکٹر سردار شبیر احمد نے بتایاکہ ان کی قیادت میں قائم ٹاسک فورس نے عطائیوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی ہے اور ٹاسک فورس نے گولٹر ہ شریف ، ترنول اور آئی ایٹ مرکز ، جی ایٹ اور بہارہ کہو میں اچانک چھاپوں کے دوران 13کلینکس سیل کئے ہیں جن کو عطائی ڈاکٹر چلارہے تھے اور ان کے پاس میڈیکل پریکٹس کی مطلوبہ کوالیفکیشن نہیں ۔ جن غیرقانونی کلینکس کو سیل کیا ان میں ترنول میں زین کلینک، عادل کلینک، ڈاکٹر شاہ کلینک ، سید برادر وٹرنری کلینک، فاطمہ کلینک شامل ہیں اور بہارہ کہو میں ایک فارمیسی ڈسٹری بیوٹرزسروسزکو غیررجسٹرڈ ادویات برآمد ہونے پر سیل کیا ہے۔ گولٹرہ شریف میں چیکنگ کے دوران غیرقانونی کلینکس شاہ جی کلینک ، شاہ میڈیکل حال ، جدون کلینک سیل ہوئے اور ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر جان سن فارمیسی، جی ایٹ میں سلیم کلینک ، خلیل میڈیکل اسٹور کو ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیاہے۔ اسی طرح آئی ایٹ میں ایک پرائیویٹ کارڈیک جنرل ہسپتال سے غیررجسٹرڈ میڈیسن قبضے میں لے کر اسے سیل کیاگیا ۔ آئی ایٹ سیکٹر میں ایک کو سیل کیا گیا جس سے غیرقانونی میڈیسن برآمد ہوئیں۔ ڈرگ انسپکٹر نے بتایا کہ ڈرگ ایکٹ کے تحت مزید کاروائی کے لئے تمام کیس آئی سی ٹی کوالٹی کنٹرول بورڈ میں پیشی کے بعد ڈرگ کورٹ میں پیش کئے جائینگے اور پراسیکیوشن ہوگی ۔