اسلام آباد ہائی کورٹ نے مقدمات کی سماعت کے لئے بنچ تشکیل دے دیئے
اسلام آباد (وقائع نگار ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے رواں عدالتی ہفتے میں مقدمات کی سماعت کے لئے ایک 3رکنی بنچ ، 3ڈویڑن اور 6سنگل بنچ تشکیل دے دیئے ۔ ( آج ) پیر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں جسٹس عامر فاروق ، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 3رکنی بنچ مقدمات کی سماعت کرے گا ، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویڑن بنچ ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویڑن بنچ اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس محمد انور خان کاسی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویڑن بنچ مقدمات کی سماعت کرے گا ۔