قانون کی ابتدا اور قانونی برادری میں خواتین کے کردار پر سیمینا ر کا انعقاد
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) کونسل فار اکنامکس اینڈ لیگل سوشل ایکشن کے تحت معظم لاء فرم پشاور میں قانون کی ابتدا اور قانونی برادری میں خواتین کے کردار پر سیمینا ر منعقد کیا گیا ۔ سیمینا ر کے مہمان خصوصی سپریم کورٹ کے سینیئر و کیل امیر معظم اور ام فرٖحت نے قانون کی ابتدا اور قانون کے نفاذ کے حوالے سے طلبہ وطالبات کو قانون کے مختلف زاویوں سے روشناس کیا۔ام فرحت نے قانون برادری میں اپنے کردار کو بہتر طور پر ادا کرنے کے لئے خٓصوصی طور پر طالبات کو میں اپنے ذاتی تجربات سے بھی آگاہ کیا۔سیمینارمیں شر کت کرنے والے طلبہ اور طالبات کو ام فرحت نے بیجز بھی دئیے۔ جبکہ امیر معظم نے اراکین کو انکی تقرری دی۔سیمینار کے اختتام پرکو نسل کے صدر بسام صدیقی نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی طالبات کی معاشی ،معاشرتی اور قانونی ہم آہنگی کے لئے ایسے سیمینار کا انعقاد کرتے رہیں گے۔