وفاقی حکومت ہونہار طلبہ کو بیرون ملک تعلیم کے مواقع فراہم کر رہی ہے‘ اویس لغاری
جام پور (نامہ نگار ) پوسٹ گریجوایٹ کالج جام پور میں پری میڈیکل کی کلاسز قبل از وقت اجراء کرنے کے موقع پر ایک سروے میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ وفاقی حکومت ہر ممکن وسائل صوبو ں کو دے رہی ہے۔ ہو نہار بچوںکو بیرون ممالک تعلیم کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔ جاپان اور امریکہ اور چائنہ سے اس سلسلہ میں مزید پروگراموں میں شراکت کے مواقع کے لیے بات چیت چل رہی ہے۔ ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفر خان لغاری نے کہا یہ کریڈیٹ مسلم لیگ ن کی حکومت کو جاتا ہے۔ جس نے تعلیم کے شعبہ میں انقلانی اقدام کیا ہے۔ سابق رکن قومی اسمبلی مینا جعفر خان لغاری نے کہا کوئی ملک اور قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔ ضلع وائس چیرمین مرزا شہزاد ہمایوں نے کہا کہ ضلع کی سطح پر تمام وسائل تعلیم پر خرچ کر رہے ہیں۔ریجنل ڈائریکٹر اوپن یونیورسٹی ڈیرہ قیصر عباس کاظمی نے کہا کہ قبل از وقت منصوبہ بندی کرنے والے لوگ ہمیشہ کامیابی کے زینے کراس کرتے ہیں۔ پرنسپل رفیق حسین حیدری نے کہا کہ اس وقت ایک سو سے زاہد طلباء میڈکل کے شعبہ میں داخل ہو چکے ہیں۔ بچوں کو مستقبل مفید بنائیں گے۔ سابق تحصیل نائب ناظم قاضی سیف اللہ نے کہا کہ حکومت نے چار ماہ قبل پروگرام شروع کرکے بچوں کو مثبت اقدام کی طرف راغب کرکے برائیوں سے بچالیا ہے۔ سابق ممبر ضلع کونسل مرزا محبوب سکندر خان نے کہا کہ حکومت پنجاب اس کا دائرہ کار مقامی سطح پر بڑھائے اور سکولوںتک اس پروگرام کو نافذ کرئے۔ پنجاب ٹیچر ز یونین کے صدر سید منیر حسین شاہ نے کہا کہ راجن پور نے صوبہ بھر میں اپنی کارگردگی کی بنا پر ایک مقام بنایا ہے۔ سابق ناظم اختر شکلانی نے کہا اس پروگرام کی بدولت جہاں بچوں کی مخفی اور دیگر صیلاحیتوں کو جلا بخشنے میں مدد ملے گی۔