شجاع آباد: غیرت کے نام پر نوجوان اغوا‘ زمیندار نے ٹانگیں توڑ دیں
شجاع آباد‘سکندرآباد(خبرنگار‘نامہ نگار‘ نمائندہ نوائے وقت) شجاع آباد کے علاقے رسول پور میں زمیندار کا غیرت کے نام پر اپنے بھینسوں کے بھانے میں سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں نوجوان پر بہمانہ تشدد‘ نوجوان کی دو نوں ٹانگیں توڑ دیں‘ دوران تشدد گندگی پلانے کی زمیندار کے ملازمین ویڈیو بھی بناتے رہے علاقے کے وڈیرے رانا سراج نے پنجایتی طورپر راضی نامہ کرایا ورثا اپنی مدد آپ کے تحت نوجوان لوھراں کے نجی ہسپتال میں علاج کے لیے لے گئے میڈیا میں خبر آنے پر پولیس حراست میں آگئی مرکزی ملزم باپ بیٹا سمیت سات افراد گرفتار زمینداروں ‘ جاگیرداروںکے خلاف کاروائی نہ ہونے شجاع آباد کے علاقے میںواقعات میں اضافہ اس سے قبل بھی ایک نوجوان پر وحشیانہ تشدد کیا گندگی پلائی گئی لیکن ملزمان کے خلاف موثر کاروائی نہ ہوسکی تحصیل بھر میں اب بھی جاگیردارنہ نظام قائم غریب خوف کی فضا میں زندہ رہنے پر مجبور‘تفصیل کے مطابق شجاع آباد کے علاقے رسول پور کے زمیندار غفار کو شک تھاکہ اس کی بیٹی کے تعلقات اللہ ڈتہ سے ہیں جس نے غیرت میں آکر اپنے نوکر وں کو اللہ ڈتہ کے گھر بھیج دیا نوکروں نے اللہ ڈتہ کے گھر دھاوا بول دیا اور اغوا کرکے زمیندار غفار کے ڈیرے میں لے آئے زمیندار غفار نے اپنے بیٹوں اور نوکروں کے ہمراہ اللہ ڈتہ کو رسیوںسے باندھ دیا اور بھینسوںکے بھانے میں لے گئے اور ڈنڈوںسے زمیندار نے اللہ ڈتہ پر بہمانہ تشدد شروع کردیا اللہ ڈتہ رحم کی اپیل کرتارہا لیکن ظالم زمیندار نے ایک نہ سنی اللہ ڈتہ کی چیخ وپکار پر سینکڑوں افراد زمیندار کے بھانے میں پہنچ گئے لیکن زمیندار نے تشدد جاری رکھا تشدد کے دوران زمیندارغفار اللہ ڈتہ کو گندگی بھی پلاتا رہا تشدد سے نوجوان کی دونوںٹانگیں بھی ٹوٹ گئیں بھانے میں موجود سینکڑوں لوگوں کے موجود ہونے پر بھی کسی کی ہمت نہ ہوئی کے ظالم زمیندار کو نوجوان پر تشدد سے روکیں زمیندار اپنے ساتھیوںکی مدد سے نوجوان اللہ ڈتہ کو سڑک کنارے پھینک گئے راہ چلتے لوگوںنے اللہ ڈتہ کے گھر اطلاع دی جس پرورثا موقع پر پہنچ گئے علاقے کے وڈیرے راناسراج نے اللہ ڈتہ کے گھر والوںکو بلا کر ایک پنچایت رکھی اور زبردستی زمیندار غفار سے راضی نامہ کرادیا زمیندار کی اللہ ڈتہ پر بہمانہ تشدد کی خبر چلنے پر انتظامیہ جاگ گئی اور زمیندار غفار سمیت سات افراد کو گرفتارکرلیا اور زخمی اللہ ڈتہ کو لوھراں سے کوٹلی نجابت کے ہسپتال میں منتقل کردیا ۔ سٹی پولیس افیسر ملتان سرفراز احمد فلکی کا تھانہ راجہ رام کے علاقے میں تشدد کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ۔سٹی پولیس آفیسر سی پی او ملتان کو ایس ایچ او راجا رام اور ڈی ایس پی شجاع آباد کو میرٹ پر تفتیش کرنیکی ہدایت کی۔