کوٹ ادو :ڈی ٹی ایل نے مزید 6 ادویہ غیر معیاری قرار دیدیں
کوٹ ادو ( خبر نگار) ڈی ٹی ایل نے مزید 6 ادویات غیر معیاری قرار دیدیں ،تفصیل کے مطابق صوبائی ڈرگ کنٹرول یونٹ پنجاب نے مزید 6 ادویات غیر معیاری قرار دے دیں،ان میں آکسفن ایس آر 100ملی گرام بیج نمبر 317 ساختہ ایکسزفارما سوٹیکل کمپنی فیصل آباد،10 ملی گرام کے واٹر فار انجکشن بیج نمبر 7337p/7288p ساختہ ایس جے اینڈجی فضل الہی کراچی،وولموکس 50 ملی گرا م بیج 926255 ساختہ بائیوفائن فارماسوٹیکل ملتان ووی ران ایس آر 100 ملی گرام بیج نمبر 371 ساختہ ایف وائی این کے فارما لاھور،روزن 10 ملی گرام بیج نمبر79785 ساختہ راسکو فارما سوٹیکل لاھور، کلائموکس شربت 125 ملی گرام بیج نمبر 016 a ساختہ ماروی فارما سوٹیکل کرا چی غیر معیاری قرار دیا۔