حلقہ کی تعمیر و ترقی منتخب نمائندو ں کا فرض ہے: چوہدری نذیر احمد
بورے والا(نامہ نگار)مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری قانون و انصاف چوہدری نذیر احمدارائیں نے کہا ہے کہ حلقہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود منتخب عوامی نمائندوں کا فرض ہوتا ہے ہم نے اپنے دور اقتدار میں تعلیم،صحت،بجلی کی فراہمی،سوئی گیس کی فراہمی،سڑکوں کی تعمیر،نکاسی آب، سولنگ، ٹف ٹائل اور دیگر تمام ترقیاتی منصوں پر اربوں روپے خرچ کئے شہر اور دیہات کے عوام کو یکساں سہولتیں فراہم کر کے دیہات کو شہروں کے برابر لا کھڑا کیا ہے یہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز کا ویژن تھا جسے پوری دیانتداری سے پایہ تکمیل کو پہنچایا یہ سب عوام کے ووٹ کی طاقت کا نتیجہ ہے اس دور میں 24 ہزار نئے سوئی گیس کے کنکشن فراہم کر اس سہولت سے محروم علاقوں کو یہ سہولت فراہم کی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن رحمان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا ہے کہ 2013 میں عوام نے ووٹ دیکر ہمیں ذمہ داری دی تھی ہم نے نیک نیتی سے اس ذمہ داری کو ممکنہ حد تک پوری کرنے کی کوشش کی ۔ اگر عوام نے آئندہ بھی ذمہ داری دی تو انکی توقعات سے بڑھ کر خدمت کریں گے۔ تقریب سے چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ارکان اسمبلی نے بلدیہ کے ذریعے 35 کروڑ کے ترقیاتی کام کروائے ہیں اس دور میں جو ترقیاتی کام ہوئے ہیں انکا ڈھنڈورا نہیں پیٹا بلکہ اسکو اپنی ذمہ داری سمجھا ہے آئندہ بھی یہی نمائندے کامیاب ہو کر آپکی خدمت کریں گے تقریب سے کونسلر بلدیہ عبدالجبار بٹ،ممبر ضلعی زکوٰۃ کمیٹی چوہدری ارشاد حسین اور میاں محمد اشرف نے بھی خطاب کیا اس تقریب میں چیئرمین یوسی امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی229 چوہدری محمد اسحاق،چوہدری اطہر غفور،عبدالغفار بھٹی،چوہدری ریاض عظیم،چوہدری منیر احمد،راشد محمود گھمن،چوہدری انور صادق،چوہدری محمد یعقوب،چوہدری محمد سلیم،مفتی احسن صدیق، محمد شریف طوطی اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔