وہاڑی‘ پی پی 234 میں تبدیلی‘ نعیم بھابھہ اور میاں ثاقب خورشید مدمقابل آگئے
وہاڑ ی ( نامہ نگار) صوبائی اسمبلی کے حلقہ نمبر 234میں پٹوار سرکل کرم پور ، دھلو اور حسن شاہ شامل کیے جانے سے صوبائی وزیر نعیم خان بھابھہ اور حکومتی ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید کے ایک حلقہ انتخاب کی وجہ سے یقینی طور پر ایک دوسرے کے مد مقابل آ گئے ہیں دونوں مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ کے حصول کی جد وجہد کریں گے کامیابی کسے ملے گی یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا یہ بات طے ہے کہ جسے ٹکٹ نہ ملا وہ پارٹی پالیسی کی پابندی کرنے کی بجائے آزاد حیثیت سے انتخاب میں حصہ ضرور لے گا گزشتہ عام انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما و ایم این اے تہمینہ دولتانہ نے نعیم بھابھہ کی مخالفت کرکے انہیں ٹکٹ حاصل نہیں کرنے دیا تھا اور وہ آزاد حیثیت سے انتخاب لڑ کر جیتے تھے اب نعیم بھابھہ ،تہمینہ دولتانہ ٹکٹوں کے حصول کی جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی صلح کر چکے ہیں ذرائع کے مطابق حکومتی ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے خود اگر آزاد حیثیت سے انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ نہ کر لیا تو حلقہ میں مضبوط سیاسی پوزیشن اور لیگی قیادت سے مضبوط تعلق کی وجہ سے مسلم لیگ کے ٹکٹ کا قرعہ میاں ثاقب خورشید کے نام ہی نکلے گا اس طرح ایک مرتبہ پھر نعیم بھابھہ آزاد حیثیت سے انتخاب لڑنے پر مجبور ہونگے پی ٹی آئی کی طرف سے افضل خان کھچی ، رانا طاہر محمود نمبردار، حاجی حنیف اٹال اور چودھری طاہر انور واہلہ پی پی 234میں امیدوار ہیں ایم این اے کیلئے این اے 164میں طاہر اقبال چودھری جنوبی پنجاب صوبہ محاذ، آفتاب احمد خان کھچی، طاہر انور واہلہ پی ٹی آئی سے امیدوار ہونگے رانا صغیر اس حلقہ میں آزاد حیثیت سے گزشتہ کئی ماہ سے اپنی انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں پی پی 234کے انتخابی میدان میں اتار سکتے ہیں اس طرح قومی اسمبلی کے شہری حلقہ اور صوبائی ونگز 234اور233 میں انتہائی دلچسپ مقابلے ہونے کی توقع ہے۔