نوجوان نے ملتان ایکسپریس کے سامنے کود کر خودکشی کر لی
ملتان (نمائندہ خصوصی) بستی بھٹہ کے رہائشی نوجوان نے ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کر لی ہے بتایا جاتا ہے کہ ٹاٹے پور سٹیشن کے قریب واقع بستی بھٹہ کے رہائشی وحید نامی نوجوان نے گزشتہ شام ساڑھے 4 بجے کے قریب ملتان سے لاہور کے لئے جانے والی ملتان ایکسپریس کے سامنے آکر خودکشی کر لی واقع کے فوراً بعد ٹرین ڈرائیورنے گاڑی کو روک دیا اور لاش کو ٹرین گشت پر مامور ریلوے پولیس کانسٹیبل کے حوالے کر کے 15 منٹ کی تاخیر سے روانہ کر دیا۔