ڈیرہ بگٹی: سرچ آپر یشن گیارہویں روز میں داخل‘ 5 شرپسند مارے گئے
ڈِیرہ بگٹی (نامہ نگار) ڈیرہ بگٹی کے علاقے بمبور میں جاری سرچ آپریشن کے حوالے سے میڈیا کو سکیورٹی حکام کی بریفنگ‘ وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی موجود تھے۔ بمبور میں سرچ آپریشن 11 ویں روز میں داخل ہو چکا ہے۔ بمبور کو شرپسندوں نے نوگو ایریا بنا رکھا تھا جسے مکمل طور پر کلیئر کر رہے ہیں‘ جلد شرپسندوں سے بمبور کو خالی کرایا جائے گا‘ آپریشن میں اب تک 5 شرپسند مارے جا چکے ہیں‘ 10 زخمی حالت میں گرفتار ہیں‘ آپریشن میں 2 ہزار اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ میڈیا نمائندوں کو بمبور ٹاپ پر شرپسندوں کے ماضی میں زیر استعمال ٹھکانوں کا دورہ بھی کرایا گیا‘ صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے شرپسندوں کے قبضے سے برآمد کیا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی دکھایا۔ ایف سی ہیڈ کوارٹر ڈیرہ بگٹی میں 10 فراریوں نے سرنڈر بھی کیا‘ یہ فراری دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث تھے۔