آل ملتان مزدا منی گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کا ٹریفک پولیس کیخلاف احتجاج
ملتان (نمائندہ خصوصی‘ آل ملتان مزدا منی گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن منی گڈز ٹرانسپورٹ فیڈریشن جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام ٹریفک پولیس اور پٹرولنگ پولیس کے کیخلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت حاجی حمود خان‘ فہیم الدین قریشی‘ چودھری ظفر اقبال گجر‘ دلدار خان بلوچ‘ فیاص بھٹہ شیخ عاشق علی محمد عمران عرف مانا نے کی اس موقع پر حاجی محمود خان نے اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ جو حکومتکو بروقت ٹیکسز ادا کرے اسی کو مزید پریشان کیا جاتا ہے چاہئے تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس ملتان شہر کو ٹریفک مسائل سے نجات دلاتی ان کی غفلت کی وجہ سے ملتان میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اور خود ساختہ پھٹہ باڈی رکشوں نے ٹریفک کے مسئلہ کو گھمبیر بنا دیا ہے ملتان انتظامیہ نے ٹریفک مسئلہ کو حل نہ کرنے کی قسم اٹھا رکھی ہے اور اپنا ریونیو بنانے کیلئے منی گڈز سے منسلک گاڑیوں کے ناجائز چالان کرکے اذیت پہنچانے کے در پو ہیں اس صورتحال بارے تحریری اور زبانی آگاہ کیا گیا اس کے باوجود اصلاح احوال کیلئے کچھ نہیں کیا جا رہا باہر ہائی وے پر پٹرولنگ پولیس نے منی گڈز ٹرانسپورٹ کا جینا دوبھر کر دیا ہے پٹرولنگ پولیس کو 279 کے اختیار دے کر منی گڈز ٹرانسپورٹرروں کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے جو اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے ڈرائیور اور گاڑیوں کو بند کر دیتے ہیں انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ پٹرولنگ پولیس سے 279 کے اختیارات واپس لئے جائیں۔