سرچ آپریشن‘ 55 گھر وں کی تلاش 57 کی بائیو میٹرک 2 گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس و جے ٹی ٹی نے تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا اس دوران 55 گھروں کی تلاشی لی گئی اور 57 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی آپریشن میں 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا پولیس نے زیرحراست افراد سے تفتیش شروع کردی ہے۔