جہانیاں‘ مضرصحت کیمیکل سے بنے جعلی دودھ کی فروخت‘ شہری موذی امراض کا شکار
جہانیاں(نمائندہ نوائے وقت )تفصیل کے مطابق جہانیاںاورگردونواح میںجعلی دودھ وسیع پیمانے پرتیارکیاجارہاہے جس میںانتہائی زہریلے اورناپاک اجزاء شامل کرکے ٹنوںکے حساب سے مختلف مقامات پردودھ تیارکیاجاتا ہے جس سے لوگوںکوسانس کی بیماریاںاورکینسرجیسے مہلک امراض ہیپا ٹائٹس اے بی سی جیسی جان لیوابیماریوںکاسامنا ہے پچھلے ماہ ٹی ایچ کیو جہانیاںمیںحکومت پنجاب کی جانب سے ہیلتھ میلے کا انعقادکیاگیاجس میں21 سوسے2200سولوگوںکی سکرینگ کی گئی جس میںہرچوتھافردہیپاٹائٹس BیاCکاشکارنکلا۔تین روزہ ہیلتھ میلے کاانعقادتوکیاگیاسیکریننگ بھی کی گئی نتائج بھی حاصل کر لئے گئے مگربیماری کی وجہ پرکوئی توجہ نہ دی گئی۔ہیلتھ ذرائع کاکہنا ہے کہ آلودہ پانی اورکیمکل سے تیارکردہ ناقص دودھ اس کی سب سے بڑی وجہ ہے۔جہانیاںکی عوام نے شدیدالفاظ میںردعمل کااظہارکرتے ہوئے ڈی سی خانیوال،پنجاب فوڈاتھارٹی ضلع خانیوال سے بھرپورمطالبہ کیا ہے کہ دولت کی ہوس میںمبتلادودھ فروشوںکے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے بلاتفریق ان کے سیمپل لے کر فرانزک لیبارٹری سے چیک کروائے جائیں۔