ششماہی نہروں میں مقررہ مقدار سے کم پانی کی فراہمی‘ کپاس متاثر ہونے کا خدشہ
ملتان (خبر نگار خصوصی) محکمہ آبپاشی نے ششماہی نہروں میں پانی کی فراہمی شروع کر دی ہے آبی ذخائر میں پانی کی کمی کے باعث شجاع آباد کینال میں 800 کیوسک پانی کی سپلائی شروع کی گئی ہے جبکہ اس نہر کی پانی کی گنجائش 1800 کیوسک ہے تاہم ضرورت کے مطابق پانی نہ ملنے کی صورت میں کپاس کی کاشت شدید متاثر ہونے کا امکان ہے۔پانی کی کمی کے باعث شجاع آباد کینال میں 800 کیوسک پانی کی سپلائی شروع کی گئی ہے جبکہ اس نہر کی پانی کی گنجائش 1800 کیوسک ہے تاہم ضرورت کے مطابق پانی نہ ملنے کی صورت میں کپاس کی کاشت شدید متاثر ہونے کا امکان ہے ۔