مسلم لیگ ن نے عوام کو ہر سطح پر ریلیف فراہم کیا ہے: میاں پرویز
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما امیدوار پی پی 140و صدر مرکزی انجمن تاجران میاں محمد پرویز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کو ہر سطح پر ریلیف فراہم کیا، جدید ہسپتال اور تعلیمی ادارے قائم کئے گئے ہیں سرکاری ہسپتالوں میں ملک کی تاریخ میں پہلی بار معیاری ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، ملکی صنعتی پیدوار بڑھائی، تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا، عوامی مسائل کے حل میں تاریخ ساز پیش رفت ممکن بنائی اور ملک کو بد امنی سے نکال کر امن و امان کی فضا قائم کی، ان خیالات کا اظہار انہوں انتخابی مہم کے موقع پر تاجروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک پرویز اقبال، احمد خورشید بھائی، میاں عبدالرشید، میاں ذیشان پرویز شانی، حاجی اکبر علی چوہان، شیخ عظیم جاوید، حاجی ذکریا شاہین، واجد بخاری ، میاں محمد عالم، مشتاق مہدی، میاں تنویر احمد،میاں رفاقت علی، میاں انیس علی، غلام مرتضیٰ قریشی ودیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ راستہ کھوٹا کرنے والوں ، جھوٹ اور الزامات کی سیاست کرنے والوں کا قوم محاسبہ کرے گی۔