شیخوپورہ:بیوہ کی 16 سالہ بیٹی اغوا پولیس بازیاب کرانے میں ناکام
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ رحمت کالونی میںایک بیوہ خاتون کی 16سالہ بیٹی(غ) کو ملزمان سنی وغیرہ نے اغوا کرلیا بتایا گیا ہے کہ خاتون صغراں بی بی کی بیٹی(غ) گوجرانوالہ میں عالمہ فاضلہ کا کورس کررہی ہے گزشتہ روز جب وہ گھر واپس آئی تو اسکی والدہ ،چھوٹی بیٹی آرزو کے ہمراہ دوائی لینے بازار چلی گئیں اس دوران مذکورہ ملزمان نے اسکی بیٹی (غ) کو گھر سے اغوا کرکے کیری ڈبہ میں سوار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر لے گئے اور جاتے ہوئے گھر سے 60ہزار روپے نقدی ،زیورات بھی لے گئے پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا ہے مگر تاہم پولیس مغویہ کو تاحال برآمد نہیں کرسکی۔