ٹیسٹ سیریز :پاکستان کرکٹ ٹیم براستہ دبئی انگلینڈ چلی گئی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں حصہ لینے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار کی رات کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں انگلینڈ روانہ ہو گئی۔ پاکستان ٹیم آئر لینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ سے قبل دو چار روزہ پریکٹس میچز انگلینڈ میں کھیلے گی۔ جس کے بعد آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ 11 سے 15 مئی تک ڈبلن میں کھیلا جائیگا۔ بعد ازاں قومی ٹیم واپس انگلینڈ آ جائے گی جہاں 24 سے 28 مئی تک لارڈز لندن میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ یکم سے پانچ جون تک لیڈز میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ سیریز کے لیے لاہور میں مختصر تربیتی کیمپ لگایا گیا تھا۔