ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے مارچ میں 23 ہزار ٹن کوڑا ڈمپ کیا
ملتان (خبر نگار خصوصی) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان نے مارچ 2018 کی کارکردگی رپورٹ صوبائی حکومت کو بھجوا دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ماہ کے دوران 23ہزار 670 ٹن کوڑا کرکٹ جمع کر کے لینڈ فل سائٹ پر ڈمپ کیا گیا ہے ورکشاپ ڈیپارٹمنٹ کی 100 فیصد گاڑیاں آن روڈ رہیں جبکہ آپریشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی 78 فیصد رہی ہے واضح رہے کہ صوبائی حکومت اربن یونٹ و دیگر ذرائع سے ڈیٹا اکٹھا کرتی ہے پھر صوبہ بھر کی ویسٹ کمپنیوں کی کارکردگی کی گریڈنگ کی جاتی ہے۔