کوپا ڈیل رے فائنل میسی الیون کی مسلسل چوتھی جیت
سپین (سپورٹس ڈیسک) بارسلونا فٹبال کلب نے کوپا ڈیل رے کے فائنل میں سوِیا کو پانچ صفر سے ہرا دیا، میسی الیون مسلسل چوتھا ٹائٹل جیت کر پچاسی سال میں پہلی ٹیم بن گئی۔۔ لیوئس سوآریز نے 14 ویں منٹ میں گول کر کے خطرے کی گھنٹی بجائی، سپر سٹار لیونل میسی کے اکتیسویں منٹ کے گول نے سکور ڈبل کر دیا۔ سوآریز اور پھر انیسٹا نے گیند کو جال میں ڈالا۔ کونٹینو نے پنلٹی کو کامیاب بنا کر ٹیم کو پانچ صفر سے کامیابی دلا دی۔بارسلونا نے کوپا ڈیل رے کا ٹائٹل تیسویں اور مسلسل چوتھی بار جیت لیا۔ اس اعزاز کے ساتھ ٹیم بارسا ایونٹ کی پچاسی سالہ تاریخ میں پہلی ٹیم بن گئی ہے۔