شجاع آباد: مخبری پر مردہ جانور کا 5من گوشت برآمد، تلف کردیا گیا
شجا ع آباد(خبرنگار) شجاع آباد میں 5من مردہ گوشت پکڑا گیا ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سٹی پولیس کو ایک مخبر نے اطلاع دی کہ ایک کیری ڈبہ میں شجا ع آباد سے پانچ من مردہ گوشت فروخت ہونے کیلئے جارہاہے جس پر تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 5من مردہ گوشت پکڑ کر اسے تلف کردیا اور ملزمان محمدعابد قریشی‘ خالدقریشی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔