میپکو کا آپریشن‘ ڈبل سورس کنکشن منقطع‘5 بجلی چور پکڑے گئے
ملتان (نامہ نگار خصوصی) میپکو حسن پروانہ سب ڈویژن میں بجلی چور صارفین اور ڈبل سورس کنکشن چلانے والے صارفین کے خلاف آپریشن کیا گیا فرید آباد گنا منڈی اور بوہڑ گیٹ میں کئے گئے آپریشن کے دوران 20 سے زائد کنکشن منقطع کر دیئے گئے پانچ بجلی چور بھی پکڑے گئے ایڈیشنل چیف انجینئر محمد عمر لودھی نے ایک اطلاع پر سب ڈویژنل افسر حافظ محمد صہیب کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے چیکنگ کے دوران بڑے پیمانے پر ڈبل سورس کنکشن پکڑ لئے‘ تجارتی و کمرشل صارفین جن میں پلازہ مالکان بھی شامل ہیں کے کنکشن منقطع کر دیئے گئے‘ صارفین کا موقف ہے کہ انہوں نے باقاعدہ کنکشن لگوائے ہیں اور بل باقاعدگی سے ادا کررہے ہیں میپکو کا موقف ہے کہ ڈبل سورس کنکشن منظور کرنے اور نصب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔