شاہ جمال: کچی امبیاں کھانے سے بیمار طالب علم نشتر میں جان کی بازی ہار گیا
شاہ جمال(نامہ نگار)کچی امبیاں کھانے سے نہم کے طالب علم کی حالت خراب نشتر میں جاں بحق۔ بستی کلاںخان گڑھ کے رہائشی ماسٹر قنبر حسین کا چودہ سالہ بیٹا جس نے جماعت نہم کا امتحان دے رکھا ہے نے گذشتہ روز د وستوں کے ساتھ کچی امبیاں زیادہ مقدار میں کھا لیں جس سے گزشتہ شب اس کی حالت خراب ہو گئی جسے رورل ہیلتھ سنٹر خان گرھ لے جایا گیا تشویش ناک حالت کے باعث نشتر ریفر کر دیا گیا جہاں وہ خالق حقیقی سے جا ملا۔