عوام نے انتشار اور فساد کی سیاست کو مسترد کردیا‘ ارشد بوٹا
ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن ملتان کے سینئر رہنما محمد ارشد بوٹا نے کہا ہے کہ پاکستان کے لوگوں نے انتشاری‘ فسادی اور جھوٹی سیاست کو مسترد کردیا ہے عوام نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ نااہلیت کس طرح اہلیت میں تبدیل ہورہی ہے پورا پاکستان دیکھ رہا ہے مسلم لیگ ن آفس چوک کچہری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر رہنما ارشد بوٹا‘ شاہد مختار لودھی‘ منیر لنگاہ‘ راؤ ابرار‘ غفار اعوان و دیگر نے کہا کہ نوازشریف کی نااہلی سے سیاسی استحکام اور ملکی معیشت کو کتنا نقصان پہنچا کسی کو حکمرانی کا حق سونپنا صرف عوام کا حق ہے عوام کی رائے کو کس طرح بار بار کچلا گیا عوام کے ووٹ کی طاقت کو کیوں کر عبرت کا نمونہ بنایا گیا انہوں نے کہا کہ 70 برس تک ہم اس بیمار سوچ کا خاتمہ کیوں نہ کر سکے۔