ملک میں حقیقی اصلاحات کیلئے خامنہ ای کے پاس آخری موقع ہے:احمدی نژا د
تہران(صباح نیوز)ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے ایک بار پھر ملک کے سپریم لیڈر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں حقیقی اصلاحات شروع کرنے کے لیے خامنہ ای کے پاس آخری موقع ہے۔ اس سے پہلے کے آنے والا طوفان نظام کو بہا لے جائے حکومت کو اپنا قبلہ درست کرناہوگا ۔ایرانی ٹی وی کو انٹرویومیں سابق صدر احمدی نژااد نے مرشد اعلی پر زور دیا کہ ملک میں حقیقی اصلاحات شروع کرنے کے لیے خامنہ ای کے پاس آخری موقع ہے۔ اس سے پہلے کے آنے والا طوفان نظام کو بہا لے جائے حکومت کو اپنا قبلہ درست کرناہوگا ، وہ شفافیت کامظاہرہ کریں، اپنے کام کی نوعیت اور دیگر عہدیداروں کی ذمہ داریوں اور ان کی کارکردگی کے حوالے سے قوم کو آگاہ کریں۔ حکومتی عہدیداروں کو اپنی ذمہ داریاں کما حقہ ادا کرنے پر مجبور کیا جائے۔