شام میں لاپتہ امریکی صحافی سے متعلق اطلاع پر 10 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان
واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے شام میں 2012ء سے لاپتا امریکی صحافی آسٹن ٹائس کے بارے میں اطلاع دینے والے کسی بھی شخص کے لیے دس لاکھ ڈالرز کے انعام کا اعلان کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی) کی خاتون ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اس اعلان کے وقت کا کسی اور خاص واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔36 سالہ ٹائس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ شام میں لاپتا واحد امریکی صحافی ہیں ۔انھیں اگست 2012ء میں شامی دارالحکومت دمشق کے نواح سے اغوا کر لیا گیا تھا۔