ضابطہ لباس کی پابندی نہ کرنے پر تشددایرانی صدر کی اخلاقی پولیس پر تنقید
تہران(این این آئی)ایران کے صدر حسن روحانی نے قومی ضابطہ لباس کی پابندی نہ کرنے کے باعث خواتین پر تشدد کرنے پر اخلاقی پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر کی جانب سے مذمتی بیان تہران میں اس طرح کا واقعہ پیش آنے کے بعد اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سامنے آیا۔انہوں نے کہا کہ نیکی کو فروغ دینا اور برائی کو روکنا اخلاقی پولیس کا بیان کردہ مینڈیٹ ہے جس کے بعد تشدد غیر عملی بات ہے۔ دوسری طرف ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے انتظامیہ کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔