فیصل آباد: نوجوان ٹینٹ لگاتے کرنٹ لگنے سے جاں بحق‘ 2 ساتھی زخمی
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی)شادی کی تقریب میں ٹینٹ لگاتے ہوئے بجلی کی تاروں سے راڑ لگنے کے نتیجہ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق 560گ ب میں واپڈا ملازم شیر خاں کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں 656/7گ ب کا رہائشی بیس سالہ اﷲ رکھا شادی کی تقریب میں ٹینٹ لگانے میں مصروف تھا کہ بجلی تاروں سے راڑ لگنے کے نتیجہ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا ‘دیگر دو ساتھی عادل اور ریاض کرنٹ لگنے سے جھلس گئے۔