رچنا ٹائون: نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، بھرے بازار میں 35 سالہ شخص قتل
فیروز والا (نامہ نگار) رچنا ٹائون (فیروز والا) میں موٹر سائیکل سواروں نے بھرے بازار میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ علاقہ میں خوف و ہراس، دکانیں بند ہو گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ رچنا ٹائون کا رہائشی 35 سالہ شخص عالمگیر اپنے دوست پراپرٹی ڈیلر کے پاس سامنے آیا ہوا تھا کہ اس نے فائرنگ کر کے نذیر کوقتل کر اور فرار ہو گئے۔ وقوعہ فیروز والا تھانہ سے چند قدم پر پیش آیا۔ پولیس کے اطلاع کے باوجود تاخیر سے پہنچی اور مقتول کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیج دی۔ واقعہ کے بعد رچنا ٹائون بازار میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فیروز والا پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔