خیبر اور مہمند ایجنسی میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گی
پشاور (آن لائن)خیبر ایجنسی، مہمند ایجنسی اور ایف آر پشاور میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع کی جا رہی ہے۔ انسداد پولیو آئی پی وی (ٹیکے کے ذریعے دی جانے والی ویکسین) اور او پی وی (پلائی جانے والی ویکسین) مہم 23 اپریل 2018 سے 28 اپریل تک ایجنسی سرجنز، پولیٹکل انتظامیہ، کمشنرز اور قانون نافز کرنیوالے اداروں کی نگرانی اور سرپرستی میں جاری رکھے گی، اس موقع پر عملے کی سکیورٹی کیلئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔