کراچی: شہید اہلکار سپردخاک نمازجنازہ میں وزیر داخلہ سندھ آئی جی و دیگر حکام کی شر کت
کراچی (کرائم رپورٹر)گزشتہ روز تھانہ کلفٹن کی حدود توحید کمرشل پر پولیس مقابلے کے دوران شہید ہونیوالے ہیڈکانسٹیبل ہدایت اللہ کی نماز جنازہ پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن ساؤتھ میں ادا سپردخاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر پولیس کے خصوصی دستے نے شہید سلام پیش کیا۔ نماز جنازہ میں وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ایسٹ، ویسٹ، ساؤتھ، ایس ایس پی سٹی ودیگر ضلعی ایس ایس پیز کراچی و سینئر پولیس افسروں سمیت شہید کے اہل خانہ، پولیس افسروں و جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ وزیرداخلہ سندھ نے شہید کے ورثاء سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید ہیڈ کانسٹیبل کی جرأت وبہادری کوخراج تحسین و عقیدت پیش کیا۔ دریں اثناء وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ساؤتھ سٹی ہسپتال میں زیر علاج ایس ایچ او کلفٹن شاہد چوہدری کی عیادت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جی ساؤتھ اور ایس ایس پی ساؤتھ بھی موجود تھے۔ آئی جی سندھ نے اس موقع پر زخمی ایس ایچ او کیلئے دو لاکھ روپے جبکہ شہید ہیڈکانسٹیبل کے ورثا کیلئے محکمہ پولیس سندھ کی جانب سے مروجہ مراعات کے علاوہ پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔