کراچی: تشدد اور فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق 3 زخمی
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے‘ تشدد سے ہلاک کئے جانے والے شخص کی نعش سپر ہائی وے کے قریب جنجال گوٹھ میں پانی سے بھرے ہوئے گڑھے سے ملی جس کی شناخت 35 سالہ محمد علی ولد روشن کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔ ادھر سولجر بازار کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25 سالہ عمیر گلشن اقبال میں پیرا ڈائز بیکری کے قریب 50 سالہ مجید جبکہ اورنگی ٹائون کے علاقے ایم پی آر کالونی میں 22 سالہ تنویر زخمی ہو گیا۔